Urdu
اس وقت آپ کے سامنے پانچواں آرٹ ورک موجود ہے۔
یہ آرٹ ورک قرآن مجید کے موضوع پر مشتمل ہے۔اگرآپ پہلے والے چار آرٹ پیس کا مشاہدہ کریں تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اُن آرٹ ورک میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی 63 سالہ زندگی کے مختلف ادوار کی پیپر کٹنگ آرٹ میں مختصر منظر کشی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ تمام آرٹ ورک گولڈن اور بلیک ورق کو کاٹ کربنایا گیا ہے۔ ان آرٹ پیس میں سے ہر آرٹ پیس ایک مکمل سٹوری اور واقعہ پیش کرتا ہے۔اور یہ تمام آرٹ ورک پیپر کٹنگ آرٹ کی صورت میں توصیف احمد ڈاٹ کام پر 6 پراجیکٹ کی صورت میں دستیاب ہے۔
جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے کہ پانچواں آرٹ ورک قرآن مجید کے موضوع پرہے۔اس آرٹ پیس میں بالکل درمیان میں القرآن الکریم کی خطاطی خوبصورت گولڈن فریم میں کی گئی ہے۔ بالکل نیچے پانچ کھلتے ہوئے پھولوں کو دکھایا گیا ہے۔ جو کہ فائیو پِلرز آف اسلام، اسلام کے پانچ بنیادی ارکان کو ظاہر کررہے ہیں۔ اس آرٹ ورک میں صرف آرٹ ورک کو خوبصورت بنانے اور سپورٹ ورک کے لیے علامتی طور پر پھولوں کی ٹہنیاں اور بیلیں دکھائی گئی ہیں جو کہ اُس پرسکون، پر امن اور با برکت خوبصورت ماحول کی عکاسی کررہی ہیں جب ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موجود تھے۔ اس کے اوپر دو پلرز دکھائے گئے ہیں کہ ایک سپریم پاوراللہ تعالیٰ بھی موجود ہے جو اس ساری کائنات کا نہ صرف احاطہ کیے ہوئے ہے بلکہ جس نے نعمت کے طور پر اس قرآن کریم کوبھی اتارا۔
قرآن کریم کو اللہ کی کتاب ظاہر کرنے کے لیے ضروری تھا کہ پلرز کی بھی ہلکی سی عکاسی کی جائے۔ اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر پلر کے اوپر اللہ تعالیٰ کا نام بھی کندہ کیا گیا ہے۔ کہ یہ کتاب اللہ کی طرف سے وحی کی صورت میں نازل کی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ سورۃ الحجر کی آیت نو میں ارشاد فرماتے ہیں کہ! بے شک ہم نے ہی اتارا ہے یہ ذکر(یعنی قرآن کریم)۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ کریم ہمیں صحیح معنوں میں اللہ تعالیٰ کے اتارے ہوئے قرآن کریم کی عزت، احترام، تلاوت کرنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ یا اللہ ہم نیکی دیکھنا چاہتے ہیں ہمیں بدی نہ دکھانا۔ہمیں اپنے فضل و کرم اور نورکے وہ مناظر دکھا کہ جس کے بعد ہمیں تیری رحمت کے دائرے میں داخل ہوجائیں۔یا اللہ ہمیں دشمن کے شر سے محفوظ رکھ۔ آمین یا رب العالمین۔