Tusif Ahmad

TUSIF AHMAD

141 x 82 cm
Code: 12904

Description

Description

This beautiful wall decor is meticulously crafted by hand using a precision craft blade on a thin sheet of vinyl. Each paper cut is unique and the cost varies depending on the size and level of detail. Please contact me directly for pricing information.

If you’re interested in a custom wall hanging, I’d be happy to work with you to create something personalized. Simply send me a message with your specifications.

Please note that this listing does not include a frame, but I do offer framing services upon request. The cost of framing will depend on the size of the artwork.

Each paper cut comes in a clear sleeve with a round cardboard support. For information on our refund policy, please visit our contact page

English

English

Right now there is a sixth artwork in front of you

This artwork contains the theme of golden nets (Jali) on the holy shrine of the Prophet (PBUH). In this art piece right above the Jali Mubarak Shahada is written.

“I bear witness that there is no deity but God, and I bear witness that Muhammad is the messenger of God.” On the left side of Jali Mubarak, beautiful and large flowers are shown as depictions of his companions. Undoubtedly, these flowers bloomed in your lifetime.

Urdu

Urdu

اس وقت آپ کے سامنے چھٹا آرٹ ورک Prophet Muhammad PBUH-6 کے نام سے موجود ہے۔یہ آرٹ ورک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ مبارک پہ سنہری جالیوں کے موضوع پر مشتمل ہے۔اگرآپ پہلے والے پانچ آرٹ پیس کا مشاہدہ کریں تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اُن آرٹ ورک میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی 63 سالہ زندگی کے مختلف ادوار کی پیپر کٹنگ آرٹ میں مختصر منظر کشی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ تمام آرٹ ورک گولڈن اور بلیک ورق کو کاٹ کربنایا گیا ہے۔ ان آرٹ پیس میں سے ہر آرٹ پیس ایک مکمل سٹوری اور واقعہ پیش کرتا ہے۔اور یہ تمام آرٹ ورک پیپر کٹنگ آرٹ کی صورت میں توصیف احمد ڈاٹ کام پر 6 پراجیکٹ کی صورت میں دستیاب ہے۔
جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے کہ چھٹا آرٹ ورک سنہری جالیوں کے موضوع پر ہے۔موضوع کے اعتبار سے چھٹا آرٹ پیس میرا اور آپ کا پسندیدہ آرٹ ورک ہے۔ ہمارا ایمان ہے کہ ہماری زندگی عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شروع ہوتی ہے اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ہی ختم ہوتی ہے۔دنیا کا شاید کوئی ایسا مسلمان نہ ہوگا جس کی آنکھیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر پر نم نہ ہوتی ہونگی اور جس کی آنکھیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر پر چھلک نہ جاتی ہوں۔چونکہ یہ سنہری جالیاں ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حجرہ مبارک سے متصل ہیں اس لیے عقیدت اور محبت کا یہ تقاضا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منسوب ہر چیز سے محبت کی جائے۔
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک سے جالیوں کا فاصلہ تقریباً تین میٹر کا ہے۔سب سے پہلے سلطان رکن الدین بیبرس نے 668 ھجری میں حجرے کے گرد فولادی جالیاں نصب کراوئی تھی۔ یہ فولادی جال 886 ھجری میں حرم نبوی میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔ اور اس کی جگہ موجودہ سنہری جالیاں نصب کی گئی تھیں۔
اس آرٹ پیس میں جالی مبارک کے بالکل اوپر اشھد ان لا الہ الا اللہ و اشھد ان محمد رسول اللہ دکھایا گیاہے۔جالی مبارک کے بالکل بائیں جانب خوبصورت اور بڑے حجم کے پھول دکھائے گئے ہیں۔یہاں صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پھولوں سے تشبیہ دی گئی ہے۔ بلاشبہ یہ پھول آپ کی زندگی میں ہی کھل گئے تھے۔لیکن جالی مبارک کے ساتھ پھولوں کو ظاہر کرنے کا یہ بھی مقصد تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان پھولوں کو اپنی جدائی دے کر گئے تھے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ کریم ہمیں صحیح معنوں میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت، احترام اور تابعداری کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ یا اللہ ہم نیکی دیکھنا چاہتے ہیں ہمیں بدی نہ دکھانا۔ہمیں اپنے فضل و کرم اور نورکے وہ مناظر دکھا کہ جس کے بعد ہمیں تیری رحمت کے دائرے میں داخل ہوجائیں۔یا اللہ ہمیں دشمن کے شر سے محفوظ رکھ۔ آمین یا رب العالمین۔

Arabic

Arabic

الآن هناك عمل فني سادس أمامك

يحتوي هذا العمل الفني على موضوع الشباك الذهبية على مرقد الرسول الكريم (صلى الله عليه وسلم). إذا لاحظت الأعمال الفنية الخمسة الأولى ، يمكنك أن ترى أن النبي (صلى الله عليه وسلم) البالغ من العمر 63 عامًا كان يبلغ من العمر 63 عامًا في هذه الأعمال الفنية. جرت محاولة لتصوير فترات مختلفة من الحياة في فن قص الورق. كل هذه الأعمال الفنية مقطوعة من رقائق ذهبية وسوداء. يقدم كل من هذه الأعمال الفنية قصة وحدثًا كاملين. وجميع هذه الأعمال الفنية متوفرة على شكل فن قص الورق على شكل 6 مشاريع في tusifahmad.com.

كما ذكرنا أعلاه ، فإن العمل الفني السادس حول موضوع الشباك الذهبية. العمل الفني السادس من حيث الموضوع هو العمل الفني الخاص بي والعمل الفني المفضل لديك. نعتقد أن حياتنا تبدأ بحب النبي صلى الله عليه وسلم وتنتهي بالنبي صلى الله عليه وسلم. من لم يبلل بذكر الرسول صلى الله عليه وسلم ولا تمزق عيناه بذكر النبي الكريم صلى الله عليه وسلم: محبة كل ما ينسب إلى الرسول الكريم صلى الله عليه وسلم.

تبلغ مسافة الشباك عن قبر الرسول الكريم نحو ثلاثة أمتار. بادئ ذي بدء ، قام السلطان ركن الدين بيبرس بتركيب شباك فولاذية حول الغرفة عام 668 هـ. أزيلت هذه الشبكة الفولاذية عام 886 هـ بعد حادث مؤسف في الحرم النبوي. وفي مكانه تم تركيب سبائك الذهب الحالية.

في هذه القطعة الفنية ، يظهر أشاد في لا إله إلا الله وأشهد في محمد رسول الله فوق جالي مبارك مباشرة. على الجانب الأيسر من جالي مبارك ، تظهر أزهار جميلة وكبيرة. يتم إعطاء تشبيه. لا شك أن هذه الزهور أزهرت في حياتك. لكن الغرض من عرض الأزهار مع جالي مبارك كان أن النبي صلى الله عليه وسلم قد وداعه.

نسأل الله تعالى أن يمنحنا القدرة على إكرام الرسول الكريم (صلى الله عليه وسلم) واحترامه وطاعته. اللهم نريد أن نرى الخير لا تظهر لنا الشر. أظهر لنا مناظر نعمتك ونورك ، وبعد ذلك ندخل في دائرة رحمتك. اللهم احفظنا من شر العدو. أمين.

Start typing to see posts you are looking for.